28 نومبر 2014 - 11:13
یورپی پارلیمنٹ؛ مقدسات کی توہین سے متعلق قوانین میں نظرثانی کا مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد کی منظوری کے ذریعے پاکستان میں مقدسات کی توہین سے متعلق قوانین میں نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے .

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈان ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق  فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک غیر لازم قرار داد کے ذریعے پاکستان میں توہین مذہب قوانین کے غیر مسلم اقلتیوں کے خلاف بڑھتےاستعمال پر تشویش ظاہر کی ہے ۔تقریباً 50 ارکان پارلیمنٹ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فڈیریکا موگرینی پر زور دیا کہ وہ پاکستان سے آسیہ بی بی کو معاف کرنے کی درخواست کریں۔ یورپ کی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ قوانین، مسیحی اور اقلیتی برادری کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔قرارداد میں حکومت پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ توہین مذہب قوانین کو منسوخ کرنے کی غرض سے ان کا تفصیلی جائزہ لے۔ قرارداد میں سزائے موت ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ پارلیمنٹ نے خاص طور پر آسیہ بی بی کے واقعہ کا ذکر کیا جسے ایک مسلمان خاتون کے ساتھ جھگڑے کے دوران توہین رسالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی ہے۔ گزشتہ مہینے لاہور ہائی کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزا کو برقرار رکھا تھا جبکہ آسیہ بی بی نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲